نئی دہلی،26فروری(ایجنسی) کانگریس کے پرمود تیواری نےآج راجیہ سبھا میں 251روپےکے اسمارٹ فون کی بکنگ کرکے کروڑوں روپے کا گھوٹالا کرنے کا الزام لگاتےہوئےکہا کہ حکومت کو اسے روکنےکےلئے سخت اقدامات کرنے چاہیے۔
مسٹر تیواری نے وقفہ صفر کے
دوران یہ معاملہ اٹھاتےہوئے کہا کہ اس فون کو عام کرنے کی تقریب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر موجود تھے،اس لئے یہ معاملہ اور زیادہ حساس ہوجاتاہے۔
وزیر نے کہا کہ اگر اسمارٹی فون 251روپے میں آتاہے تو موجودہ بازار میں بڑا گھوٹالا ہورہا ہے اور 20ہزار تک کے اسمارٹ فون فروخت کرکے عوام کو لوٹا جارہا ہے ۔